Shab E Qadr Ki Dua is a way to promise yourself to do good deeds with good intentions. In Shab E Qadr (Laylat Ul Qadr), we ask Allah to forgive us for our sins.
Task # 1
🌹شبِ قدر🌹تلاش کریںچونکہ اس امت کی عمریں بہ نسبت پہلی امتوں کے چھوٹی ہیں؛ اس لیے اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے ایک رات ایسی مقرر فرمادی ہے کہ جس میں عبادت کرنے کا ثواب ایک ہزار مہینہ کی عبادت سے بھی زیادہ ہے ؛ لیکن اس کو پوشیدہ رکھا؛ تاکہ لوگ اس کی تلاش میں کوشش کریں اور ثواب بے حساب پائیں۔ رمضان کے آخری عشرہ کی طاق راتوں میں شبِ قدر ہونے کا زیادہ احتمال ہے یعنی ۲۱ ویں، ۲۳ ویں، ۲۵ویں، ۲۷ویں، ۲۹ویں شب۔ اور ۲۷ویں شب میں سب سے زیادہ احتمال ہے۔ ان راتوں میں بہت محنت سے عبادت اور توبہ واستغفار اور دعا میں مشغول رہنا چاہیے۔ اگر تمام رات جاگنے کی طاقت یا فرصت نہ ہوتو جس قدر ہوسکے جاگے اور نفل نماز یا تلاوتِ قرآن یا ذکر وتسبیح میں مشغول رہے اور کچھ نہ ہوسکے تو عشاء اور صبح کی نماز جماعت سے ادا کرنے کا اہتمام کرے، حدیث میں آیا ہے کہ یہ بھی رات بھر جاگنے کے حکم میں ہوجاتا ہے، ان راتوں کو صرف جلسوں تقریروں میں صرف کرکے سوجانا بڑی محرومی ہے، تقریریں ہر رات ہوسکتی ہیں، عبادت کا یہ وقت پھر ہاتھ نہ آئے گا۔ البتہ جولوگ رات بھر عبادت میں جاگنے کی ہمت کریں، وہ شروع میں کچھ وعظ سن لیں، پھر نوافل اور دعا میں لگ جائیں تو دُرست ہے
Task # 2
طاق رات🗯📋 کرنے کا کام1️⃣ آج دن کو آرام لازماً کریں کچھ دیر کے لیے سوجائیں2️⃣ آج خود کو دنیاوی کاموں کی تھکاوٹ سے بچائیں📣تاکہ طاق رات سے بھر پور رحمتیں برکتیں اور مغفرت سمیٹنے کے ساتھ ساتھ لطف اندوز بھی ہو سکیں ان شاء اللہ تعالیٰمیرا ٹارگٹ👇🏻💮1: لیلۃ القدر کو ان پانچ راتوں میں تلاش کرنا ہے💮2: آج طاق رات ہے اپنی نیت کو چیک کریں اور مضبوط باندھ لیں کہ مجھے آج رات لیلۃ القدر تلاش کرنی ہے💮3: آج تراویح کی نماز کے بعد جلدی سو جائیں اور تھوڑا سا آرام کر کےاٹھ جائیں اورخود کو اللہ کی حضور عبادت کے لیے پیش کر دیں💮4: دعا کی لسٹ بنا لیں.. انکو ایک جگہ جمع کر لیں
Task # 3
طاق رات🗯📋 کرنے کا کام1️⃣ آج دن کو آرام لازماً کریں کچھ دیر کے لیے سوجائیں2️⃣ آج خود کو دنیاوی کاموں کی تھکاوٹ سے بچائیں📣تاکہ طاق رات سے بھر پور رحمتیں برکتیں اور مغفرت سمیٹنے کے ساتھ ساتھ لطف اندوز بھی ہو سکیں ان شاء اللہ تعالیٰمیرا ٹارگٹ👇🏻💮1: لیلۃ القدر کو ان پانچ راتوں میں تلاش کرنا ہے💮2: آج طاق رات ہے اپنی نیت کو چیک کریں اور مضبوط باندھ لیں کہ مجھے آج رات لیلۃ القدر تلاش کرنی ہے💮3: آج تراویح کی نماز کے بعد جلدی سو جائیں اور تھوڑا سا آرام کر کےاٹھ جائیں اورخود کو اللہ کی حضور عبادت کے لیے پیش کر دیں💮4: دعا کی لسٹ بنا لیں.. انکو ایک جگہ جمع کر لیں
Task # 4
🌟 نوافل🌟 🔹دو رکعات نفل کے بعد اس پرفتن دور میں اپنی اور اپنی نسلوں کے ایمان کی حفاظت کے لیے ادا کریں اس دعا کے ساتھ کہ اللہ نے ایمان پر زندگی دی تو ایمان پر موت بھی عطا فرمائیں.🔹 دو رکعات نماز صلوة التوبہ ایک ایک گناہ ،جو جان بوجھ کر کیے جو ان جانے میں کیے جو آئندہ کریں گے۔انکو یاد کر کر کے توبہ اور استغفار کریں ۔اور آئندہ ان گناھوں سے بچنے کی توفیق مانگیں۔اوراللہ سے دعا کریں کہ تمام اخلاقی برائیاں ۔غیبت,چغلی,کینہ،حسدوبغض,وغیرہ سے نجات دیں اور حفاظت فرمائیں ۔🔹 دو رکعات صلوة الشکر ایک ایک نعمت کا نام لیکر شکر ادا کریں مثلا ایمان ,عزت,اولاد ,صحت ,مال وغیرہ🔹 دو رکعات صلوة الحاجات کے بعد سب حاجات کے لیے دعائیں مانگیں۔دین و دنیا اور آخرت میں کامیابی کیلیے۔اللہ کی رضا اورکلمہ طیبہ پر خاتمہ نصیب ہو.قیام قبر پرسکون اور قرآن کے نور سے منور ہو .صالحین کے ساتھ حشر ہو .روزمحشر اللہ کے عرش کا سایہ نصیب ہو۔جنت الفردوس نصیب ہو۔بلا حساب کتاب جنت میں داخلہ نصیب ہو۔ حضور ﷺ کا ساتھ اور اللہ تعالی کا بے حجاب اور دائمی دیدار نصیب ہو۔
Task # 5
🔹 دو رکعات نفل اس نیت سے کہ اس کا ثواب نبی کریم ﷺ کی ذات کو پہنچے اور اسکے بعد دعا مانگیں کہ اللہ آپ ﷺ کو مقام محمود پر پہنچائیں ۔آپ ﷺ کا دیدار اور شفاعت نصیب فرمائیں۔ خواب میں آپ ﷺ کی زیارت ہو۔آپ ﷺ کے دین پر چلنے والا بنائیں ۔آپ ﷺ کی سنتوں پر عمل کرنے والا بنائیں ۔ جنت البقیع میں دفن ہونے کی سعادت نصیب ہو۔قیامت کے دن آپ ﷺ کا فخر بنائیں ۔آپ ﷺ کے ہاتھوں جام کوثر پلائیں ۔آپ ﷺ کے ساتھ جنت میں داخل فرمائیں اور جنت میں آپ ﷺ کے ساتھ گھر اور شب وروز کی معیت عطا فرمائیں۔🔹 دو رکعات نفل سب صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین ,تمام تبع تابعین اور بزرگان دین کے لیے جن کے توسط سے ہم تک دین پہنچا. دعا کیجیے کہ اللہ انھیں اپنی شان کے مطابق اجر عظیم عطا فرمائیں۔🔹 دو رکعات نفل اپنے بہترین ازدواجی تعلقات کے لیے🔹 اپنے ہر بچے کے لیے الگ الگ دو رکعات نفل پڑھ کر دعا مانگیں اگر وقت کی کمی ہے تو سب بچوں کے لیے دو رکعات نفل پڑھ کر خوب دعائیں مانگیں کہ اللہ ان کو اور انکی نسلوں کو ہر قسم کے فتنے جو آج ہیں یا جو مستقبل میں آئیں گے ان سے محفوظ رکھیں اور خاص طور پر بنی اسرائیل کی تمام اخلاقی بیماریوں اور قوم لوط میں پائی جانے والی ہر برائی سےھمارے بچوں کو بچا کر رکھیں ۔دجال کے فتنے سے محفوظ رکھیں . بےداغ جوانی عطا ہو۔با حیا ہوں ۔خوب سیرت ہوں ۔بچیوں بچوں کے اچھے رشتوں کے لیے دعا کریں چاہے وہ گود ہی کے کیوں نہ ہوں
Task # 6
🔹 دو رکعات نفل پڑھ کر والدین کے لیےدعا کریں🔹 دو رکعات نفل نماز امت مسلمہ کے لیے پوری امت مسلمہ جو لوگ اس دنیا سے چلے گئے ،جو ابھی ہیں اور جو آئیں گے ان سب کے لیے دعا کریں۔خاص طور پر جن ممالک میں مسلمان بری طرح ظلم کا شکار ہیں ان کے لیےخصوصی دعا کریں ۔🔹 دو رکعات نفل پڑھ کر آپکے خاندان میں جو لوگ کسی پریشانی کا شکار ہیں انکے لیے دعا کریں۔🔹 دو رکعات نفل حج اور عمرہ کی سعادت کے لیے دعا مانگیں🔹 آخر میں دو رکعات نفل عبادت کی قبولیت کے لیے یہ شکر ادا کرنے کے لیے کہ اللہ نے اس ساری عبادت کی توفیق دی اوراللہ اسکو قبول فرما لیں ۔🌟 قرآن کریم کی تلاوت🌟 جتنی ممکن ہو سکے۔ 🌟 صدقہ🌟 چاہے ایک درہم ہی کیوں نہ ہو۔
"لیلۃ القدر ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔
"Lailatul Qadr hazaar mahinon se behtar hai."
"لیلۃ القدر کی رات کو قدر کرو، یہ عظیم رات ہے۔
"Lailatul Qadr ki raat ko qadr karo, yeh azeem raat hai."
لیلۃ القدر کی دعا مانگو، یہ رحمتوں والی رات ہے۔
"Lailatul Qadr ki dua mango, yeh rehmaton wali raat hai."
"لیلۃ القدر کی رات میں قرآن نازل ہوا۔
Lailatul Qadr ki raat mein Quran nazil hua."
"لیلۃ القدر میں مانگی ہوئی دعا قبول ہوتی ہے۔
"Lailatul Qadr mein maangi hui dua qabool hoti hai."
"لیلۃ القدر کی رات میں فرشتے نازل ہوتے ہیں
"Lailatul Qadr ki raat mein farishte nazil hote hain."
"لیلۃ القدر کی رات کو ذکر و اذکار کرو
"Lailatul Qadr ki raat ko zikr o azkaar karo."
لیلة القدر کی دعا بہت قبول ہوتی ہے۔
Laylatul Qadr ki dua bohot qubool hoti hai
اس رات کو گناہ معاف کیے جاتے ہیں
Is raat ko gunah maaf kiye jate hain.
اللہ تعالیٰ سے لیلة القدر کی برکتیں مانگیں۔
Allah Ta'ala se Laylatul Qadr ki barkatein mangain.
لیلة القدر کی رات میں اللہ کی حمد و ثناء کریں۔
Laylatul Qadr ki raat mein Allah ki hamd o sana karein.
اس رات کو زیادہ سے زیادہ نفل نماز پڑھیں۔
Is raat ko zyada se zyada nafil namaz parhein.
قرآن پاک کی تلاوت کریں اور اللہ سے دعا کریں۔
Quran Pak ki tilawat karein aur Allah se dua karein
اللہ سے مغفرت طلب کریں اور دعائیں کریں۔
Allah se maghfirat talab karein aur duaein karein.
یہ رات رمضان کے آخری عشرے میں ہوتی ہے
Yeh raat Ramadan ke aakhri ashre mein hoti hai.
لیلة القدر میں سجدہ کرنے کی فضیلت بہت زیادہ ہے
Laylatul Qadr mein sajda karne ki fazilat bohot zyada hai.
اللہ تعالٰی سے اس رات میں اپنی حاجات مانگیں۔
Allah Ta'ala se is raat mein apni hajat mangain.
اس رات کو پانے والے پر اللہ کی خاص رحمت ہوتی ہے۔
Is raat ko pane wale par Allah ka khas karam hota hai.
لیلة القدر میں دعا کرنا زیادہ ثواب کا باعث ہے
Laylatul Qadr mein dua karna zyada sawab ka bais hai.
اللہ سے اس رات میں ہدایت طلب کریں۔
Allah se is raat mein hidayat talab karein.